رضوان تبسم ،عائشہ احمد کی طرف سے افطار ڈنر،تعلیمات نبوی ۖ پر عمل، مستحقین کا خاص خیال رکھا جائے،مقررین

Spread the love

افطار ڈنر میں ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس شمیم اشرف ،سینئر صحافی رجاسب مغل ،تسلیم رجاسب،ارسلان ،ریحان ،عاصم ، شبینہ ،رضوانہ ،عطیہ عاصم ، وقار ،مسز ارم وقار ،و دیگر کی شرکت۔

رمضان المبارک عبادات اور بخشش کا مہینہ ، امت مسلمہ کو درپیش مسائل کی بنیادی وجہ دین اسلام سے دوری ہے ، ہمیں قرآن اور صاحب قرآن سے تعلق مضبوط کرنا ہوگا۔شمیم اشرف

بریڈ فورڈ(نمائندہ خصوصی) اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق رضوان تبسم اور عائشہ احمد کی طرف سے پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام ،ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس شمیم اشرف ،سینئر صحافی رجاسب مغل ،تسلیم رجاسب ،ارسلان ، ریحان ،عاصم ،شبینہ ،رضوانہ ،عطیہ عاصم ،وقار ،مسز ارم وقار ،و دیگر کی شرکت اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ رمضان المبارک عبادات اور بخشش کا مہینہ ہے ، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں زندگی میں ایک مرتبہ پھر ماہ مقدس عطا کیا ،ہمیں چاہیے کہ اس مہینہ میں زیادہ سے زیادہ عبادات کا اہتمام کریں ،ماہ مقدس اللہ کو راضی کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔آج امت مسلمہ کو درپیش مسائل کی بنیادی وجہ دین اسلام سے دوری ہے ، ہمیں قرآن اور صاحب قرآن سے تعلق مضبوط کرنا ہو گا ،جب سے ہم نے قرآنی تعلیمات کو چھوڑا ہے دن بدن پستی کی طرف گئے ، نبی ۖ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی دونوں جہانوں کی کامیابی ہے ، رمضان المبارک صرف صبح سے شام تک بھوکا رہنے کا نام نہیں بلکہ اپنا ہر کام اللہ اور اس کے نبی کے احکامات پر عمل کرنا ہے ،رمضان المبارک میں اپنے پڑوسیوں اور مستحقین کا بھی خاص خیال رکھا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں