ملوث حملہ واروں کو فلفور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کے انتخابی ووٹنگ اجلاس کے دوران اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی پر ایوان پنجاب میں مسلم لیگ ن اور انکے مخالف جماعت کے ایم پی ایز کی جانب سے حملے کی پر زور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔صفدر خان باغی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن ایم پی ایز اور انکے حواری غنڈوں کی طرف سے حملے اور تشدد کی فلفور انکوائری کی جائے اور جو افراد اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو زخمی اور حملہ کرنے میں ملوث ہے انکو فلفور قانون کے کٹہرے لایا جائے اور عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی قانون کی شکنی نہ کرے اور معزز اسپیکر جیسے اہم عہدہ پر فائز پاکستان کے سینئر ترین تجربکار عزتدار خوش اخلاق اور سچے عاشق رسول کے ناموس رسالت کے سچے پیروکار پر حملہ اور زخمی کرنا نہایت افسوناک اقدام ہے۔صفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اس ملک میں اچھے کام کرنے والوں کی قدر نہیں پنجاب کی تاریخ میں اتنی خوبصورت اور بڑی صوبائی اسمبلی کے بنیاد اور قائم کرنے والے عظیم شخصیت اسپیکر پنجاب پرویز الہی پر پر تشدد حملہ کرنا کہاں کا انصاف ہے۔اج ثابت ہو گیا کہ پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس نا صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین بدترین دن تھا۔انہوں نے کہا کہ آج پنجاب اسمبلی میں جو کچھ بھی ہوا اسکی پاکستانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی پوری دنیا اور بالخصوص پورے پاکستان کی عوام کے سامنے چند شدت پسند غنڈوں اور ایم پی ایز نے پنجاب اسمبلی کی کاروائی کو ڈکٹیٹر نظام رائج کیا۔اپوزیشن نے جان بوجھ کر اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر حملہ کروایا۔اس گھٹیا عمل کی ہم بھرپور انداز میں پرزور مزمت کرتے ہیں اور ہم بہت جلد اپنے قائدین کے حکم اور یدایات پر ان غنڈوں شددت پسندوں کو منہ توڑ جواب قانون و آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ان غنڈوں کو سبق سیکھیں گے۔انہوں نے کہا جب بھی ہمارے قائدین نے ہمیں احتجاج کے لئیے حکم دیا ہم لبیک لبیک لبیک انکے شانہ بشانہ ہر معاذ پر لڑنے مرنے مٹنے کے لئے تیار تھے تیار ہیں اور تیار کھڑے رئینگے۔
