ملک میں غربت میں اضافہ کیلۓ کانگریس اوربی جے پی ذمہ دار،ہریش راو

Spread the love

بی جے پی تلنگانہ میں فلاحی اور ترقیاتی اسکیموں کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔وزیر فینانس و صحت

حیدرآباد(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیر فینانس وصحت ہریش راؤنے الزام عائدکیاکہ بی جے پی قائدین کوتلنگانہ میں پرجاسنگرام یاترا کا اخلاقی حق حاصل نہیں ہے کیونکہ ملک کے اہم مسائل کیلئے مرکزکی بی جے پی حکومت ذمہ دار ہے۔ہریش راؤ نے میدک میں ایک جلسہ عام سے کہا کہ بی جے پی تلنگانہ میں فلاحی اورترقیاتی اسکیموں کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اوربی جے پی زیر اقتدار ریاستوں میں کہیں بھی اس طرح کی اسکیمیں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت میں اضافہ کیلئے کانگریس اوربی جے پی ذمہ دار ہیں۔دونوں پارٹیوں نے تلنگانہ کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے قیمتوں میں اضافہ کیاجبکہ ٹی آر ایس غریبوں کو راحت پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے غریبوں کو ہمیشہ ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت نے غریبوں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کی ترقی کو اولین ترجیح دی ہے۔ہریش راؤ نے پرائمری ہیلتھ سنٹر کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے عوام کو دستیاب طبی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انہوں نے عہدیداروں کو اطلاع دیئے بغیر اچانک پرائمری ہیلتھ سنٹر پہنچ کر مریضوں سے بات چیت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں