سی ای او ہیلتھ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا اچانک دورہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)سی ای او ہیلتھ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا اچانک دورہ، تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا،تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خدمت خلق کے جذبے سے ہمہ وقت متحرک رہنا چاہیے، ڈاکٹر میاں مظہر حیات،تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا اچانک دورہ، اس دوران انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، ایکسرے یونٹ، لیبارٹری، آؤٹ ڈور، انڈور وارڈ سمیت تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات، ادویات کے سٹاک، ادویات کی مقررہ مدت سمیت تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈاکٹر مظہر حیات نے ڈسپنسری میں ادویات کا اسٹاک اپڈیٹ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے سٹاک کو اپ ڈیٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے، ایمرجنسی میں خواتین کے وارڈ کو علیحدہ قائم کرنے، ائرکنڈیشن سسٹم کو فعال بنانے کی بھی ہدایت کی۔ ڈاکٹر مظہر حیات نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر بہتر سہولیات پہنچانا ہے جس کے لیے ہمیں اپنی استعداد کے مطابق اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خدمت خلق کے جذبے سے ہمہ وقت متحرک رہنا چاہیے۔ دورہ کے دوران ڈاکٹر میاں مظہر نے نوتعمیر شدہ رہائشی عمارت میں رہ جانے والے تعمیراتی کام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں