افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 65 زخمی

Spread the love

افغان محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور اموات کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

مزار شریف(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 65  زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق مزار شریف کی مسجد میں زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہوئے ہیں۔افغان محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات کی تعداد میں اضافےکا امکان ہے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مزارشریف کی مسجد میں میں دھماکےکی مذمت اور  قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ پاکستان ہمیشہ سے ہمسایہ ملک افغانستان میں امن کا خواہاں رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں