جہلم مسلم لیگ ق کے ضلعی سیکرٹر یٹ سے جی ٹی ایس چوک تک پر امن ریلی نکالی گئی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی پر پنجاب اسمبلی میں حملے کیخلاف مسلم لیگ ق کے ضلعی سیکرٹر یٹ سے جی ٹی ایس چوک تک پر امن ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی کی قیادت ضلعی صدر چوہدری محمد عارف نے کی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد عارف نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز اور اسکے حواری ایم پی ایز نے پنجاب اسمبلی میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے شروع کررکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کرکے بزور طاقت پولیس کے استعمال کے ذریعے پنجاب اسمبلی میں قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔چوہدری محمد عارف نے کہا کہ ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔مزید برآں مسلم لیگ ق کی کال پر ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں چوہدری پرویز الٰہی سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں