عوامی شکایات پر گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،

Spread the love

گلگت (پ ر) عوامی شکایات پر گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کا میونسپل مجسٹریٹ شاہ خان اور میونسپل پولیس جوانوں کے ہمراہ جمعہ کے روز بھی قصائیوں، پولٹری شاپ کے دکانوں پر کریک ڈاون، خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے۔ روزہ داروں کو مافیا کے ہاتھوں لٹنے نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مشتاق عالم نے چھاپہ مارکاروائیوں کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت امیرتیمور کے حکم پر اشیائے خوردنوش سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کیلئے چیکنگ کا نظام سخت کردیا گیا ہے جس کے تحت چھاپہ مار ٹیمیں روزانہ کاروائیاں کررہی ہیں۔ رمضان المبارک میں گرانفروشوں کیخلاف زیر و ٹالرنس ہے کوئی رعائت نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سب سے زیادہ شکایات قصائیوں کی آرہی ہے جس کو کنٹرول کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشا ں ہیں عوام گوشت اور پولٹری شاپش میں خود ساختہ مہنگائی کے خلاف الفا کنٹرول اطلاع کریں، تاکہ خلاف ورزی اور گرانفروشی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنادیں گے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تاجروں کا خوف خد ا ختم ہوچگا ہے ناجائز منافع خوری کیلئے قسم کھا رکھی ہے گوشت فروشوں کو لگا دینے کیلئے عوام کا تعاون ازحد ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں