سعودی عرب میں مقابلہ قرات میں مراکش کے یونس مصطفی غریبی نے اول پوزیشن حاصل کر لی

Spread the love

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سعودی عرب میں مقابلہ قرات میں مراکش کے یونس مصطفی غریبی نے اول پوزیشن حاصل کرکے 50 لاکھ ریال کا انعام حاصل کرلیا۔ برطانیہ کے محمد ایوب آصف دوسرے نمبر پر رہے۔ اس کے علاوہ بحرین کے محمد مجاہد نے تیسری اور ایران کے سید جاسم موسوی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ اذان کے مقابلے میں ترکی کے محسن کارا نے پہلی اور البیجان سیلِک نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو تاج بھی پہنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں