گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب، شرجیل میمن نے وزارت کا حلف اٹھا لیا

Spread the love

اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی نے شرجیل میمن سے وزارت کا حلف لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اسٹیج پر موجود تھے۔تقریب حلف برداری میں صوبائی وزراء، سعید غنی، ناصر شاہ، گیان چند ، سردار شاہ، اعجاز جکھرانی، مشیران، معاونین خصوصی، صوبائی سیکریٹریز شریک ہوئے۔تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور قومی ترانے سے کیا گیا۔چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے تقریب کی میزبانی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شرجیل انعام میمن کو صوبائی وزیر کا حلف لینے پر مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں