لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
پی ٹی سی اساتذہ بھرتی میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہے. نان لوکل سٹاف کی تعیناتی وہ بھی بغیر اپوائنٹمنٹ لیٹر مقامی لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی مترادف ہے. کئ سکولوں میں تعداد زیادہ یے اسلئے ٹیچر سٹاف کی کمی کو پی ٹی سی فنڈز سے پورا کیا جائے. گرلز اسکولوں میں بالخصوص مقامی استانیوں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے. معروف شاہ آفریدی
ضلع خیبر تحصیل لنڈی کوتل کے رہائشی و خیبر یوتھ فورم کے سیکرٹری جنرل معروف شاہ آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل گورنمنٹ سکولوں میں پی ٹی سی فنڈز سے اساتذہ بھرتی میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی مقامی لوگوں پر نان لوکل کو ترجیح دینا ایجوکیشن پالیسی کے مکمل خلاف ہے۔ پہلے سے موجود استانیاں غیر مقامی ہونے کی وجہ سے سکولوں کو لیٹ آتی ہے اور پھر چھٹی سے دو گھنٹے قبل واپس چلی جاتی ہے۔ جس پر فیمل ڈی ای او کو پہلے بھی خبر دار کیا تھا اور اسی وجہ سے مقامی استانیوں کی بھرتی کا مطالبہ بھی کیا تھا تاکہ وقت مقررہ پر سکول کھولے اور مقررہ وقت تک بچیوں کو پڑھائے۔ پیرنٹ ٹیچر کونسل سے سکولوں کے نظام بہتری کے لئے بنایا لیکن اب میرٹ کے برعکس فیصلے کسی قسم قابل قبول نہیں کیونکہ ان پوسٹوں کے لئے اہل امیدواروں کو نظر انداز کرنا ان کے ساتھ ناانصافی و ظلم کے زمرے میں آتا ہے انہوں نے حیرانگی سے کہا کہ پی ٹی سی کو اس بھرتی میں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا جو غیر مقامی امیدواروں کے لئے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بھرتی کرانا تھا اور لوکل امیدواروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے جو کسی حال میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل میں کئی ایسے سکول ہے جن میں طلباء کی تعداد زیادہ ہے لیکن بدقسمتی سے وہاں پر اساتذہ/استانیوں کو بھرتی نہیں کیا گیا انہوں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ لنڈی کوتل میں تمام میل و فیمیل اسکولوں کے ریکارڈ چیک کرکے اساتذہ اور استانیوں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سکولوں میں طلباء کو پڑھنے کے لئے سازگار ماحول فراہم ہوسکے. اگر میرٹ کے بر عکس بھرتیوں پر نظر ثانی نہیں کی گئی تو بھر پور احتجاج تحریک پر مجبور ہونگے۔
