لنڈی کوتل. کسٹم کلکٹر پریونٹیو کامران رجڑ کا دورہ طورخم بارڈر کے موقع پر پسینجر ہال اور امیگریشن سنٹر حکام نے تفصیلی بریفنگ دی.
وزارت داخلہ نوٹیفیکیشن کے مطابق طورخم امیگریشن کے اختیارات این ایل سی حکام سے کسٹم پریونٹیو کو منتقل کرنے کے سلسلے میں کسٹم کلکٹر پریونٹیو کامران رجڑ نے طورخم بارڈر کا دورہ کیا جن کے ساتھ طورخم کسٹم پریونٹیو کے اے سی سہیل ،سپرنٹنڈنٹ آیاز خان ودیگر بھی موجود تھے،
اس موقع پر پر طورخم امیگریشن ودیگر حکام نے کلکٹر کامران رجڑ کو پاکستان سے افغانستان جانے والے مسافروں کی قانونی ذمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور ان کو ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا
اس موقع پر کلکٹر کامران رجڑ نے کہا کہ کسٹم پریونٹیو حکام طورخم میں قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے
