
زندگی جب درد میں مسکراتی ہے تو چین اور سکون محسوس ہوتا ہے جب سے ٹریننگ کروا رہی ہوں پہلی بار ایسا گروپ دیکھنے کو ملا ٹریننگ 17 مئی کی ایک خوبصورت سفید دھوپ والے ایک ایسے روشن دن سے شروع ہوئی کہ چیزیں صاف دکھائی دے رہیں تھیں۔ٹریننگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا اس کے بعد ڈسٹرکٹ قائد ہیڈ شبیر بٹ صاحب نے کلاس کا جائزہ لیا تمام ٹرینیز کو ویلکم کہا اور بہترین الفاظ سے تمام نگہدار خواتین جو کہ تحصیل جہلم کے دور دراز علاقوں سے آئی تھی انھیں نا صرف خوش آمدید کہا بلکہ قائد اکیڈمی کا تعارف ابتدائے بچپن کی تعلیم اور نگہداشت پروگرام کا تعارف بھی کرایا۔شبیر بٹ صاحب نے اپنے تجربات کی بنیاد پر ایسی باتیں بتائیں جو کسی بھی انسان کی زندگی میں بہت اہم کردار ادا کر سکتی ہیں لیکچر کے اختتام پر تالیوں کی گونج سنائی دی سب نے سر کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد شیڈول کے مطابق کلاس کا کام شروع کرایا گیا تمام ٹرینیز کا تعارف لیا گیا سب کے چہرے کئی کہانیاں بتاتے آنکھوں میں سمندر جیسی گہرائی تھی کوئی گھر والوں اور کوئی معاشرے کی ستائی ہوئی تھی ایک ایک فرد پر لکھوں تو شاید الفاظ کم پڑ جائیں ان کی آنکھوں میں بلا کی اپنائیت تھی چاہت تھی پہلے ہی دن چائے کے وقفے میں کال آئی تو معلوم ہوا کہ کلاس میں ایک ایسی ٹرینی بیٹھیں ہیں جن کا آج ہی ایکسیڈنٹ ہوگیا لیکن دوائی کے کر وہ آگئیں مجھے صبر نہیں آیا جلدی سے انہیں ماسک ہٹانے کا کہا تو خوبصورت چہرے پر بری طرح چوٹ کے نشان تھے پوچھنے پر وہ بچی بتانے لگی کہ 3 دانت ٹوٹ گئے لیکن آگئی ہوں کہ کہیں غیر حاضری نہ لگ جائے ایک اور خاتون کا کہنا تھا 12 سال کا بچہ دل کے عارضے میں مبتلا ہے بستر پر چھوڑ کے آئی ہوں کسی نے بتایا کہ والد کے دنیا سے چلے جانے سے زندگی بدل گئی تو کوئی مفلسی کا شکار تھی۔ہر ایک کی الگ ہی کہانی تھی گزشتہ تین روز سے رات سو نہ سکی اور دماغ میں عجیب خیال آتے رہے ہر روز بہت سا حوصلہ اور عزم لے کر جاتی کی یہ جو لوگ مجھ سے ملیں ہیں ان میں کیسے بھی کر کے زندگی کی کوئی نئی لہر ڈالنی ہے وہ سب بہت پیار کرنے والی تھیں ہر ایک کی آنکھوں میں جو پیار اور شفقت میرے لئے تھی اس کی کوئی مثال نہیں والدین کی دعا اور اللہ کی مہربانی اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت الفاظ میں تاثیر ڈال ہی دیتی ہے چار دن چار لمحوں کی طرح گزرے آخر وہ دن بھی آگیا کہ سب نے سب کو الوداع کہنا تھا ٹریننگ شیڈول کے ساتھ ساتھ جو روزمرہ زندگی کے اسباق تھے جن میں پہلے دن مثبت سوچ دوسرے دن اندر کی میں کو مارنا پھر شکوہ کی جگہ شکر کرنا تو آخری دن خودشناسی کا تھا سب ہدایت کے مطابق بہت عمدہ تیار ہو کر آئے ٹریننگ کے آخری دن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا اس کے بعد تصاویر بنائی بہت سے ٹرینیز تحائف لے آئے الفاظ کے ایسے گلدستے پیش کئے گئے کہ دل کو سکون آگیا لحجے میں ایسی مٹھاس تھی کہ میں بیان نہیں کر سکتی ایک خاتون جو پکی عمر کی محسوس ہوتیں یا شاید حالات نے انہیں پکا کر دیا بوتل میں جام شیریں اور شیشے کا گلاس لے آئیں بالکل ایسے جیسے میں بچپن میں گھر کے نئے سیٹ سے اپنی استانی جی کہ لئے شیشے کا گلاس لے جاتی کوئی مہندی لے آئی تو کسی کے ہاتھ میں چوڑیاں تھیں پیاری کائنات کے ہاتھ میں گلاب کے پھولوں کا بڑاسا گلدستہ اور کیک تھا کسی نے انگوٹھی پکڑ رکھی تھی یہ تحائف میرے لئے کسی بڑے دربار کے تبرکات سے کم نہ تھے یہ دعائیں تھی چار دن لالا حسین شفقت بھائی حبیب بھائی وقار بھائی اور قاضی فہیم صاحب جو کہ ایجوکیشن آفیسر ہیں کے علاوہ قائد کے تمام عملے نے جس خوبصورت انداز میں تمام ٹرینیز کے لئے ٹریننگ کا انعقاد کروایا وہ قابل تحسین ہے۔ اختتامی گھڑیاں آن پہنچی کوئی بھی دل سے جانے کو تیار نہ تھا کام ایسے تھے کہ الوداع کہنا بھی ضروری تھا میں نے کلاس میں موجود تمام ٹرینیز کو گلے لگایا نم آنکھوں سے الوداع کہا کچھ لوگوں کہ آنسو ایسے تھے جیسے لمبے ساتھ کے بعد جدائی آگئی ہو ملتے وقت کسی کے ہاتھ لرز رہے تھے تو کسی کا لحجہ کانپ رہا تھا ایک پیاری سے ٹرینی کی والدہ جو کہ گاؤں کی سادہ دل خاتون تھیں نے آکر مجھے گلے لگایا دعائیں دی اور کہا کہ پھر ملیں گے ہاں مگر شرط ہے کہ زندگی ہو
بس یوں زندگی کہ چار دن نہیں بلکہ ایک باب بند ہوا مجھے یہ چہرے شاید کبھی نہیں بھولیں گے یہ باتیں نہیں بھولیں گی تعلق اور رشتے وقت نہیں خلوص مانگتے ہیں یہ راز بھی مجھ پر کھل گیا قدرت کا
