پولیس صفت اللہ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام,نور الحدا

Spread the love

وزیر اعلی محمود خان اور ائی جی خیبر پختون خواہ پولیس معظم جاں انصاری واقعے کا نوٹس لیں۔مقتول کی والدہ کی میڈیا سے گفتگو

پشاور(کرائم رپورٹ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق جگھڑا چمکنی سے تعلق رکھنے والی غریب بہن کی فریاد پر خیبر پختون خواہ حکومت اور پولیس کے اعلی افسران خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو قابل افسوس ہے تھانہ چمکنی کے حدود میں 4 مئی کو جھگڑا ملوگو غریب آباد چمکنی میں ارشد عرف گولے، ولد خان گل، عابد عرف شینے ولد منیر، وہاب عرف شہباز ولد ضمیر گل نے صفت اللہ نامی معصوم نوجوان کو بہت بے دردی سے قتل کر دیا جبکہ قاتل موقع پر فرار ہوئے پولیس نے ایف آئی آر درج کر تو لیا لیکن ابھی تک قتل میں ملوث مجرمان پولیس نے گرفتار نہیں کیے جو پولیس چمکنی پولیس کی ناکامی کا بولتا ثبوت ہے اور خیبر پختون خواہ پولیس کیلئے سوالیہ نشان ہے ایف ائی آر درج کرنے کے بعد ڈی ایس پی چمکنی لقمان خان نے تسلی دی کہ قاتل جلد گرفتار کر لیے جائیں گے لیکن پھر بھی ابھی تک چکمنی پولیس نے قاتل کو گرفتار نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ قتل میں ملوث مجرمان قتل کے بعد بھی میری بیٹیوں کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہے ان قاتلوں نے گاوں میں ایک دہشت پھیلا رکھی ہے جس کی وجہ سے کوئی فرد قاتلوں کیخلاف اواز نہیں اٹھا سکتا مقتول صفت اللہ کی والدہ زوجہ ظریف خان مرحوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان، انسپکٹر جنرل آف خیبر پختون خواہ پولیس معظم جاں انصاری، سی سی پی او اعجاز خان، اور انسانی حقوق ادارہ ہیومن رائٹس کمیشن سے پرزور مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے اور ہمیں ان قاتلوں کی دھمکیوں سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں