کسگمہ ویلفئیر ٹرسٹ کشمیر  کے چئیرمین چودھری محمد مصطفیٰ نے دیگر ٹرسٹی کے ساتھ باہمی اشتراک منصوبے پر دستخط کیے

Spread the love

انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم یوکے کے چیف ایگزیگٹیو مہربان صدیق ایگزیکٹیو رچرڈ نے (KASGUMMA)کسگمہ ویلفئیر ٹرسٹ کشمیر  کے چئیرمین محمد مصطفیٰ وائس چئیرمین چودھری نذر حسین ناصر و دیگر ٹرسٹی کے ساتھ باہمی اشتراک منصوبے پر دستخط کیے ۔

رپورٹ: عارف چودھری
انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم یوکے کے چیف ایگزیکٹو مہربان صدیق، ایگزیکٹیو رچرڈ نے کسگمہ ویلفئیر ٹرسٹ کشمیر  کے چئیرمین چودھری محمد مصطفیٰ وائس چئیرمین چودھری نذر حسین ناصر و دیگر ٹرسٹی کے ساتھ باہمی اشتراک منصوبے پر دستخط کیے ۔ اس موقع پر انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم کے چیف ایگزیگٹیو مہربان صدیق کا کہنا تھا کہ ہم نے کسگمہ ویلفئیر ٹرسٹ کشمیر سے باہمی اشتراک منصوبے پر دستخط کیے ہیں پینے کے پانی کو صاف کرنے کے فلٹر  پاکستان میں ریسکیو 1122 کی معاونت سے افغان مہاجرین اور کشمیر کے لیے بھیج رہے ہیں ۔ انکا کہنا تھا رضا کار تنظیموں کو ملکر کام کرنا چاہیے جس سے آپ مستقل بنیادوں پر فلاحی منصوبوں پر کام کر سکتے ہیں جبکہ اکیلے کام کرنے سے اسکے نتائج جزوقتی ہوتے ہیں۔ کسگمہ ویلفئیر ٹرسٹ کے چئیرمن چودھری محمد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ہم انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم یوکے کے بے حد مشکور ہیں جنکے تعاون سے ایسا ممکن ہوا ہم نے مستقبل میں ملکر کام کرنے پر اصولی اتفاق کیا ہے ۔ کسگمہ ویلفئیر ٹرسٹ کے وائس چئیرمین چوہدری نذر حسین ناصر کا کہنا تھا کہ دکھی اور ضرورت مند انسانیت کی خدمت کے لیے جو بھی منصوبہ جات ہیں دل سے اسکے لیے کام کریں گے۔ انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم یوکے کے ایگزیکٹیو رچرڈ کا کہنا تھا کہ ہم فلاحی منصوبوں کے لیے  ہمیں ہمیشہ اسٹراٹیجک پارٹنر کی تلاش رہتی ہے اسی وجہ سے کسگمہ ویلفئیر ٹرسٹ کشمیر کے ساتھ باہمی اشتراک منصوبے پر دستخط کیے ہیں ہم ملکر فلاحی منصوبوں پر کام کریں گے -کاروباری شخصیات ٹرسٹی سیلمان مرٹضی اور ناصر جمیل -اسد علی خان نے خصوصی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں