جہلم (اختر شاہ عارف) کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کے عہدیداران و ممبران کے ایک ہنگامی اجلاس میں جو کہ چولستان کے متاثرین کے حوالے سے طلب کیا گیا تھا۔اس میں یہ متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چولستان میں خشک سالی،قحط اور گرمی کی شدت کی وجہ سے پانی اور خوراک کی جو خطرناک صورتحال پیدا ہو چکی ہے اور انسانوں اور جانوروں کی زندگیوں کے ذیاں کو جو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔چنانچہ کرنل(ر) محمد عبید مرزا، سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،محمد امین میر،محمد ارشد احمد مرزا،شاہد جلیل سیٹھی،ارشد محمود مبارک اور سید اختر علی شاہ سمیت سب کے مشترکہ فیصلے سے مبلغ ایک لاکھ ستر ہزار روپے کا چیک متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔یہ چیک کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ اور دیگر عہدیداران نے متعلقہ حکام کے حوالے کیا۔۔
