گلگت ضلعی انتظامیہ نےذخیرہ اندوزی پر شہرکے 09 پیٹرول پمپ کو سیل کر دیا

Spread the love

گلگت (پ ر) ضلعی انتظامیہ کاذخیرہ اندوزی پر شہرکے 09 پیٹرول پمپ کو سیل(Sealed) کردئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر دورروز سے شہرکے کئی پیٹرول پمپوں سے پیٹرول اورڈیزل کا مصنوعی قلت پیدا کردیاتھا عوامی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے گلگت ضلع کے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو حکم دیا کہ فوری طور کریک ڈاون کرکے رپورٹ پیش کریں۔ احکامات ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر گلگت امیر تیمور نے، تحصیلدار عاطف اللہ خان، شیر باز علی خان، محمد عباس اور عالم حسین اور پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے پیٹرول پمپوں پر چھاپے مارے، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والے 9 پیٹرول پمپوں کو سر بہ مہر کردئے اور مالکان کی گرفتاری کیلئے موقع پر احکامات بھی دئے ضلعی انتظامیہ کے کامیا ب چھاپہ مار کاروائیوں کے بعد شہریوں کو پیٹرول اور ڈیزل کے حصول میں مشکلات ختم ہوئی۔ شہر کے عوامی حلقوں و سماجی راہنما اور تحریک اسلامی کے مرکزیرراہنما حسین ولی نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے جانب سے پیٹرول کو ذخیرہ کرنے پر پمپوں کوسیل اور مالکان کے گرفتاری کے احکامات پر زبردست اقدا م قراردیا، انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے چھاپہ مار کاروائیوں کا یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں