وسطی ایشیائی ممالک سے پاکستان کو بجلی کی فراہمی کےلئےٹرانسمیشن لائین پراجیکٹ میں لنڈی کوتل متاثرہ دیہاتوں کو نظر انداز کیا گیاہے۔ ٹرانسمیشن لائین سے متاثرہ دیہاتوں کو ترقیاتی منصوبے دینے کےلئے مقامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہے ۔ تاہم مابی خیل اور سدوخیل دیہات کو کمیٹی کی تشکیل سے محروم رکھا گیا۔ احساس محرومی کے ازالہ کےلئے پراجیکٹ کےخلاف مزاحمت کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار لنڈی کوتل وی سی 13 کونسلر حاجی شیر اور نیو مابی خیل کمیٹی صدر سیف الرحمن نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیائی ممالک افغانستان کے راستے پاکستان کو ایک۔ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کیا جارہاہے۔ جنہیں CASA 1000 کانام دیا گیا ہے۔ منصوبہ کےلئے ورلڈ بینک فنڈ فراہم کریں گے۔ بجلی ٹرانسمیشن لائین افغانستان سے لنڈی کوتل کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔ اور لنڈی کوتل سے نوشہرہ مین گریڈ سٹیشن تک تک 113 کلومیٹر تک لائین بچھائی جائے گی۔ جس کےلئے پالیسی مرتب کی ہے کہ لائین سے جو دیہات متاثر ہوں گے انہیں ترقیاتی فنڈ فراہم کیا جائےگا۔جس سے دیہات کے ضروری مسائل حل کئے جائیں گے۔ ورلڈ بینک پالیسی کے مطابق ہر دیہات کی سطح پر پاکستان کمیونیٹی سپورٹ پروگرام کے تحت کمیٹیاں تشکیل کرنا ہوں گے۔ ہر کمیٹی کو ترقیاتی منصوبوں کے لئے ورلڈ بینک کی طرف سے 50 ہزار ڈالر فنڈ فراہم کی جائے گی۔ حاجی شیر اور سیف الرحمن نے کہا کہ بجلی لائین سے سب سے زیادہ مابی خیل اور سدوخیل دیہات متاثر ہوگا۔ تاہم پاکستان کمیونٹی سپورٹ پروگرام کے ذمہ داروں نے دیگر دیہاتوں کو کمیٹیوں کی تشکیل کا حق دیا ہے اور لنڈی کوتل مابی خیل اور سدوخیل دیہات کو کمیٹی کے قیام کے حق سے محروم رکھا گیاہے۔ جس سے مابی خیل کے سینکڑوں شہریوں کی حق تلفی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مابی۔خیل اور سدوخیل دیہاتیوں کو کمیٹی کے قیام کا حق نہیں دیا گیا تو مذکورہ پراجیکٹ کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے
