گلگت(پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر MC گلگت امیر تیمور نے کہا کہ نوجوانوں کو سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو عملی جامع پہنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے کوششیں قابل تحسین ہے امپھری زیرو پوائینٹ پر فٹ بال گراونڈ بہت جلد فٹ بال کھیل کیلئے دستیاب ہوگا انہوں نے ضلع کونسل سپورٹ آفیسر محمد علی اخونزادہ کو ہدایات دیں کہ وہ زیر وپوائنٹ امپھری فٹ بال گراونڈ کے تعمیری کام مکمل کرنے کیلئے سپورٹ بورڈ اور ٹھیکیدار کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز، سپورٹس آفیسر ضلع کونسل محمد علی اخونزادہ اور ا مھپری کے نوجوانوں کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی خواہش ہے کہ معاشرتی مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے نوجوانوں کیساتھ ملکر کام کریگی، سپورٹس برادری ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس سے قبل امپھری یوتھ کے نمائندہ وفد نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت امیر تیمور کو زیرو پوائینٹ امپھری فٹ بال گراونڈ کی غیر معمولی تاخیر کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں مثبت سرگرمیوں اور فٹ بال کھیل کے فروغ کیلئے درپیش مسائل و مشکلات سے آگا ہ کیا۔ بعد ازاں سپورٖٹس آفیسر محمد علی اخونزادہ نے فٹ بال گراونڈ کے جلد تکمیل کے سلسلے میں متعلقہ حکام اور ٹھیکیدار سے رابطے کرکے رپورٹ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت امی رتیمور نے سپورٹس آفیسر کوہدایات دیں کہ وہ فٹ بال گراونڈ کے جلد تکمیل کے سلسلے ضروری ااقدامات کریں، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی خواہش ہے کہ زیرو پوائنٹ فٹ بال گراونڈ جلد فعال ہوجائے جہاں پر ضلعی سطح پر کھیلوں کے ٹورنامنٹ منعقد ہوسکے اور اچھے کھلاڑیو ں کوآگے آکر بہترین کھیل پیش کرکے علاقہ اور ملک کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں کے ذریعے سماجی برائیوں کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔
