لنڈی کوتل بازار میں ملک میں بے تحاشا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

Spread the love


جس میں سماجی کارکن اور سابق تحصیل چئیرمین شپ امیدوار کلیم اللہ شینواری، پاسبان پاکستان ضلع خیبر کے صدر طیب خلیل، جنرل سیکرٹری محمد حکیم آفریدی، سینیئر نائب صدر سجاد علی، لنڈی کوتل کے صدر سلمان شینواری اور منظور علی شینواری ودیگر موجود تھے،
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کلیم اللہ شینواری، طیب خلیل ودیگر نے کہا کہ خدارا عوام پر ظلم بند کرو ملک میں اس طرح بے تحاشا مہنگائی نامنظور ہے اور اس ظلم کے خلاف پاسبان مظلوم عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ اور امپورٹڈ حکومت ہمیں نامنظور ہے عوام کو وہ حکومت چاہئیے جو لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرے اور ہمیں امریکی غلامی نامنظور ہیں.
آخر میں لنڈی کوتل بازار باچا خان چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں