جہلم میں بجلی کی بندش اور مہنگائی پورے عروج پر

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) پاکستان بھر کے دیگر شہروں کی طرح جہلم میں بھی بجلی کی طویل بندش،کم وولٹیج اور مہنگائی پورے عروج پر ہے۔وزیر اعظم کے “جانفزا”اعلان کے باوجود کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ صرف دو گھنٹے ہونی چاہیئے اور مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیئے بھرپور اقدامات کیئے جائیں گے،نہ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ رک پائی اور نہ ہی مہنگائی کے جن پر قابو پایا جا سکا۔ہر دکاندار بغیر نرخ نامے آویزاں کیئے اپنی من مانی قیمتوں پر چیزیں فروخت کر رہاہے۔اور کوئی متعلقہ اہلکار ان کو چیک نہیں کر رہا۔یوں لگتا کہ وزیراعظم صاحب جوش خطابت اور لوگوں کو خوش کرنے کے لیئے خوش کن اعلانات تو کر دیتے ہیں مگر یہ نہیں چیک کر پاتے کہ ان کے احکامات پر عملدرآمد ہو بھی رہا ہے یہ نہیں۔یوں لگ رہا ہے کہ ہم اس پتھر کے دور میں رہ رہے ہیں جہاں نہ قانون کی عملداری ہے اور نہ ہی اخلاقی اقدار کا پاس۔بس جنگل کے ان باسیوں کی طرح جی رہے ہیں جہاں “جس کی لاٹھی،اس کی بھینس”کا قانون رائج ہے۔یہں پاکستان سے زیادہ اپنے اقتدار سے محبت کا رواج بن چکا ہے۔پاکستان اپنی تاریخ کے جس بدترین معاشی،سیاسی اور آئینی بحران سے گزر رہا ہے اس کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دے رہا۔بس ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور اپنی جھوٹی انا کی خاطر پاکستان کی سالمیت کو خدا نخواستہ داؤ پر لگایا جا رہا یے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنی نام نہاد اناؤں کے خول سے باہر نکل کر سب سیاسی راہنما ایک میز پر بیٹھیں اور پاکستان کو ان سنگین بحرانوں سے نکالنے کے لیئے سنجیدگی سے غور کریں۔اس سلسلے میں تمام اداروں کو بھی اپنی اپنی آئینی ذمداریاں نبھانے کی مخلصانہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ تا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے
اللّٰہ پاک پاکستان کی حفاظت کرے اور تاقیامت میرے پیارے وطن پاکستان کو قائم ودائم اور خوشحال رکھے۔
آمین یارب العالمین۔
پاکستان زندہ و پائیندہ باد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں