لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
لنڈی کوتل پیرامیڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہوشربا مہنگائی کے خلاف اور بجٹ میں تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کے حوالے سے احتجاجی واک و مظاہرہ کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لنڈی کوتل کے درجہ چہارم یونین کے صدر خیال مدار شینواری، اختر زیب شینواری قاسم خان، سفارت و دیگر نے شرکت کی.
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن درجہ چہارم کے صدر خیال مدار شینواری نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے دوسرے طرف غریب عوام کو ریلیف فراہمی میں حکومت بری طرح ناکام ہو گئی ہیں انہوں نے تحریک انصاف کے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ پیش کردہ صوبائی بجٹ میں ہوشربا مہنگائی کے تناسب سے کلاس فور ملازمین محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں اپنے ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بچ سکیں انہوں نے کہا کہ اشیاء خورد و نوش اور گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تنخواہوں میں اضافے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ہے کیونکہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے
