بلوچستان کے بڑے شاہراہوں پر روزانہ کی بنیاد پر حادثات تشویشناک ہے۔ڈاکٹر منیر بلوچ
کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ نے ضلع قلعہ سیف اللہ کے مقام پر روڈ حادثے میں 18 افراد کی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی روڈ حادثے میں شہید ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے، کچلاک سے لے کر ژوب تک پاکستان تحریک انصاف کی دور حکومت میں ڈبل روڈ پر کام تیزی سے جاری تھا موجودہ حکومت کو چاہیے کہ اس روڈ پر جلد از جلد کام مکمل کیا جائے تاکہ ہر روز بلوچستان کی شاہراہوں پر ہونے والے حادثات کا سلسلہ روک سکے، بلوچستان کے بڑے شاہراہوں پر روزانہ کی بنیاد پر حادثات تشویشناک ہے۔
