گلگت (پ ر)ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار نے کہا کہ پرونشل ہیڈ کوآرٹرہسپتال اور ریجنل سٹی ہسپتال دپیش ٹریفک پارکنگ مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں ٹریفک پولیس اہم کردار ادا کرسکتی ہے، پرونشنل ہیڈ کوآرٹر کو پہلے ہی نجی اشتراک سے ٹریفک پارکنگ کی سہولت دی جاچکی ہے ریجنل سٹی ہسپتال کیلئے ٹریفک پارکنگ کا مسئلہ بھی جلد حل کرلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد اور SIP ٹریفک پولیس غلام قادر کے ہمراہ صوبائی ہیڈ کوآرٹر ہسپتال اور ریجنل سٹی ہسپتال کے دورے کے موقع پر ٹریفک پارکنگ کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ دونوں ہسپتالوں کیلئے آنے والے مریضوں کے لواحقین اور گاڑیوں کے رش کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بڑے مسائل پیدا کررہے ہیں اس لئے ضلعی انتظامیہ اس اہم مسئلے کو ہسپتال انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور تاجروں کے ساتھ اشتراک سے حل نکالیں گے انکا کہناتھاکہ صوبائی ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کی طرح سٹی ہسپتال کیلئے بھی زمہ دار حلقوں سے ملکر کام کریں گے انہوں نے ٹریفک پولیس سے کہا کہ وہ ان دونوں ہسپتالوں کیلئے آنے جانے والی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور نجی و سرکاری گاڑیو ں کی غیر قانونی پارکنگ سے روکیں۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کے قیادت میں بلدیہ عظمیٰ گلگت نے شہر کے مختلف جگہو ں پر نجی اشتراک سے پبلک پارکنگ کی سہولت دے رکھی ہے جوکہ ادارے کیلئے ایک اعزاز ہے۔
