رسول پاک کی شان میں گستاخی کرنا دنیا کی بدترین دہشت گردی ہے،ڈاکٹر ذیشان نجم خان

Spread the love

مسلمان امن پسند امت ہے یہ کسی کے نبی یا رسول کو برا نہیں سمجھتے۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن

ملتان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنا دنیا کی بدترین دہشت گردی ہے اور گستاخی عالم کفر بار بار اس لئے کرتا ہے کہ مسلمان اشتعال میں آئیں اور انہیں شدت پسند اور بنیاد پرست کہا جائے۔ان خیالات کا اظہار انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلمان تمام انبیاء کرام کی عزت اور احترام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ امن عالم کو قائم رکھنے کیلئے یہ نام نہاد انسانی حقوق کی باتیں کرنے والی دنیا مسلمانوں کو اذیت میں مبتلا کرنے کی سازشوں سے باز رہیں یہی انسانیت کا تقاضا ہے انہوں نے مزید کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے گستاخی میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرے تا کہ ایسے واقعات کا خاتمہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں