پاکستان جونئیر گرلز ٹیم انٹرنیشنل نیٹ بال سیریز میں شرکت کرنے کے لئے سنگاپور روانہ

Spread the love

یاد رہے کہ گرلز ٹیم 28 سے 30 جون تک سنگاپور میں کھیلی جا رہی ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدرمدثر آرائیں نے بتایا ک پاکستان کی جونئیر گرلز نیٹ بال ٹیم سنگاپور آج روانہ ہو گئ جو انٹرنیشنل جونئیر گرلز نیٹ بال سیریز میں شرکت کرے گی جو کہ 28سے 30 جون تک سنگاپور میں کھیلی جا رہی ہے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے پاکستان جونئیر گرلز نیٹ بال ٹیم کا اعلان کر دیا جن کے نام درج ذیل ہیں۔لائبہ ذولفقار، نیشا سلطان، اقرا شفیق ، عمیمہ انیب ، مقدس فاطمہ ، حمنہ ، الویرا کاشف ، سیدہ فاطمہ سوریا گردیزی ، زینب ، مومل اور ایمن شامل ہیں جبکہ فاطمہ انصاری ( کوچ) اور محمد ریاض مینیجر ہونگے۔ پاکپاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری سید گوہر رضا نے ٹیم کو ائیرپورٹ سے سنگاپور کے لئے روانہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں