خون کے پیاسوں درندوں اور قاتلوں نے شہری کو ننگا کرکے قتل کر دیا اور ہاتھ اور سر کاٹا

Spread the love

وزیر اعلی محمود خان، انسپکٹر جنرل آف خیبر پختون خواہ پولیس معظم جاں انصاری، اور انسانی حقوق کے اداروں کو نوٹس لینے کا مطالبہ۔

پشاور(کرائم رپورٹ)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق خون کے پیاسوں درندوں نے شہری کو ننگا کیا، ہاتھ کاٹے پھر سرکاٹا،پشتو کے عظیم روایات کو پامال کرکے کریمینل مجرمان نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا حکومت اور سارے اداروں کو جوتے کے نوک پہ رکھتے ہوئے پشاور کے ایک غیرتی قبیلے کے آدمی حاجی احسان اللہ کو دھوکے سے پکڑ کر اس کا سراور پاؤں کاٹ کر پشاور کے عوام پہ اپنی دہشت ڈالنے کیلئے مقتول کے سر کو محمد زئی کی گلیوں میں گھماتے اور لوگوں کو دکھاتے رہے اور گاؤں میں اعلان کیے۔ اس کیساتھ ساتھ حاجی احسان اللہ ولد اسلم خان کی ننگی ویڈیوز بنا بنا کر لوگوں کو بھیجتے رہے جو کہ خیبرپختونخوا خاص طور ضلع پشاور اور ضلع نوشہرہ کے پولیس افسران کے چہروں پر ایک زوردار تمانچہ ہے۔ سرعام ویڈیو بنا کر جس نے پورے ضلع کے عوام، حکومت اور محکمہ پولیس کو چیلنج کیا ہے۔
مجرمان گندہ گیر ہیں۔شروع سے بدمعاشی میں نام بنانے اور بدمعاشی جگانے عوام پہ دہشت ڈالنے کے انتہائی شوقین ہیں پہلے بھی ان مجرمان پہ پچھتر ایف۔آئی۔آرز ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔
کافی عرصہ سے سنگین جرائم میں پشاور، نوشہرہ کے کئی تھانوں کو مطلوب مجرمان اشتہاریوں کے خلاف پشاور اور نوشہرہ پولیس کی مجرمانہ خاموشی نے آج ایک اور ظلم کردکھایا۔پشاور کے عادی مجرمان نے خاندانی اور معزز شہری کو پکڑ کر اغوا کیا اس کے کپڑے اتار کر ویڈیوز بنائیں، اس کا سرکاٹ دیا اس کے ہاتھ کاٹے نعش کو اکبرپورہ ضلع نوشہرہ میں پھینکا جبکہ وارثان کی طرف سے پشاور اسمبلی ہال کے آگے روڈ بند کرکے شدید احتجاج کے بعد ہاتھوں اور سر کو ایک جگہ پہ رکھ کر پولیس کے حوالے کیا۔
پشاور کا ضلع ورلڈ لیول پر دہشتگرد ضلع ہے یہاں ایسے ایسے ظلم جس کا انسان تصور بھی نہیں کر سکتا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان، انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا پولیس معظم جاں انصاری ، سی۔سی۔پی۔او پشاور اعجاز خان اور انسانی حقوق کے اداروں سے سختی سے سنگین واقع کا نوٹس لیں۔ پشاور سے اغوا کا ایف۔آئی۔آر درج کرکے مقدمات میں سر کاٹنے، ہاتھ کاٹنے، کپڑے اتارنے، ننگی ویڈیوز بنانے اور وٹس۔اپ گرپوں میں شیئر کرنے کے سارے دفعات شامل کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں