سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کے حوالے سےجہلم میں ایک عوامی سروے

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف) جہلم میں سیاسی جماعتوں کے حوالے سے بشمول موجودہ بر سر اقتدار پارٹی کے ایک عوامی سروے کیا گیا۔جس میں عوام کی مشترکہ رائے کے مطابق موجودہ بر سر اقتدار پارٹی یعنی ن لیگ کو پاکستان کی تاریخ کی بدترین اور وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے کمزور ترین اور نا تجربہ کار ترین وزیراعظم گردانا گیا۔بجلی کی بد ترین اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،مہنگائی کا ہر روز بڑھتا ہوا طوفان،لاء اینڈ آرڈر کی سر عام دھجیاں،چوری،ڈکیتی،قتل و غارت،کمسن بچیوں کی آبرو ریزی اور قتل،غرضیکہ زنگی کا بھی ایسا شعبہ نہیں جو سراہے جانے کے قابل ہو۔حکومت کے حواری اور تنخواہ دار ایرے غیرے اپنا”نمک”حلال کرنے کے لیئے لاکھ ان بحرانوں کا ملبہ حسب روایت سابقہ حکومتوں پر ڈالیں۔مگر عوام ببانگِ دہل کہہ رہی ہے کہ یہ نااہل اور ناتجربہ کار حکومتی ٹیم صرف اور صرف اپنے خلاف تمام مقدمات ختم کروانے کی طرف توجہ دے رہی ہے۔اسے عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔عوام کھلم کھلا یہ کہہ رہی ہے کہ یہ پاکستان کی اور پاکستانی عوام کی بد نصیبی اور بد قسمتی کی انتہا ہے۔کہ پاکستان کے وزیراعظم اور پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سمیت ساٹھ فیصد سے زائد کابینہ،وفاقی اور صوبائی وزراء ملزمان پر مشتمل ہیں۔اور مختلف کیسز میں ضمانتوں پر ہیں۔کچھ پر فرد جرم بھی عائد ہونے والی ہے۔اور یہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی سیاسی حکومت ہے جس کے وزراء کے خلاف عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں۔ معاشی اور دیگر بد حالیوں کا شکار عوام واشگاف الفاظ میں حکومتی اعلانات کو مسترد کرتے ہوئے کہہ رہی کہ چائے کی پیالیاں کم کرنے سے،دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم کی مصنوعات اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے اعلانات کرنے سے،دو گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ برداشت نہ کرنے کے جھوٹے اعلانات کرنے سے یا دیگر عوام دشمن اعلانات کرنے سے معاشی بہتری نہیں آئے گی۔اور نہ ہی غربت کی چکی میں پستی ہوئی عوام سے مزید قربانیاں مانگنے سے آپ کی ناقص معاشی پالیسیوں میں کوئی بہتری آئے گی۔عوام پہلے ہی بہت زیادہ قربانیاں دے دے کر آپ کے بیرون ملک اثاثوں،جائیدادوں اور بینک بیلنس بھر چکی ہے۔آپ کی آنے والی نسلوں کے مستقبل سنوار چکی ہے۔اب آپ کو قربانی دینا ہو گی۔وزیر اعظم،وزرائے اعلیٰ، وزراء،ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں سمیت ہر ادارے کو قربانیاں دینا ہوں گی۔خالی خولی ایک وقت کی روٹی کے لیئے ترستی عوام کی قربانیوں سے کچھ نہیں ہو گا۔یہ خط غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزارنے والی عوام تو برسوں سے آپ کے اقتدار اقتدار کے کھیل کے لیئے ان ان گنت قربانیاں دے رہی ہے اور دیتی رہے گی۔جانی بھی اور مالی بھی۔اب یہ قربانیاں آپ کو دینی ہوں گی۔عوام آپ لوگوں کے تین تین چار چار بار کے اقتدار کی باریوں کا خمیازہ بھگت چکی ہے اور بھگت رہی ہے۔خدا را پاکستان اور پاکستان کی عوام پر رحم کھائیے۔ضروری نہیں کہ آپ اقتدار کی کرسی سے چمٹے رہیں۔اور پاکستان کو مزید بحرانوں کی دلدل میں دھکیلتے رہیں۔آپ سے کچھ بھی نہیں ہو پا رہا تو مہربانی کریں اور مسند اقتدار سے علیحدہ ہو کرکسی اور کو موقع دیں۔ جو پاکستان کو ان تمام بحرانوں سے نکالنے کے لیئے مخلصانہ کوششیں کر سکے۔
اللّٰہ پاک میرے پیارے وطن پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔
پاکستان میری جان،میرا ایمان۔
پاکستان زندہ و پائیندہ باد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں