پریس کلب آف پاکستان یوکے کے تمام اراکین نے ممتاز صحافی اور سابق پارلیمنٹرین ایاز میر پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

Spread the love

مانچسٹر یکم جولائی(پریس ریلیز)پریس کلب آف پاکستان یوکے کے چئیرمین،صدر،سیکریٹری جنرل اوردیگر تمام اراکین نے ممتاز صحافی اور سابق پارلیمنٹرین ایاز میر پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،ایک پریس ریلیز کے مطابق پریس کلب آف پاکستان کے اراکین نےحکومت پر زور دیا ہےکہ وہ ایاز میر پر دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داران کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا ئیں دے،پریس ریلیز میں ممتاز صحافی ایاز میر کے ساتھ مکمل ہمدری کا اظہار بھی کیاگیا ہے۔
جاری کردہ

شکیل قمر
ایگزیکٹو ممبر آف پرہس کلب ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں