عوامی مسائل پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن
ملتان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں کیونکہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام اور کاروباری طبقے کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو افسوسناک ہے سخت گرمی کے موسم میں روزانہ کی بنیاد پر 16 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے حکومت وقت کے اقدامات بھی اخباری بیانات تک محدود ہے جو قابل افسوس ہے عوام کو عملی کام چاہئے. انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت اور محکمہ پیسکو حکام عوام کے ساتھ جاری ظلم و زیادتی بند کرے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل و مشکلات پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے تا کہ عوام کو بنیادی سہولیات بروقت حل ہوسکے۔
