فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا بلدیہ فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر میں گرانفرشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون

Spread the love

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن(ر) اریب احمد مختار کے ہدایات پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم اور فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا بلدیہ فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر میں گرانفرشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون، روٹی کے وزن میں کمی پر06 نان بائیوں،ناقص صفائی پر 07 پولٹری فروش او ر سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے اور ذائد منافع خوری پر12 دکانداروں پر جرمانے کئے گئے۔ بدھ کے روز ائیرپورٹ روڈ، پرانانسیم سینما بازار، کرنل حسن بازار، اتحاد چوک، جماعت خانہ بازار اور سبزی منڈی راجہ بازار چھاپے مارے گئے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران مرغی کے گوشت کی زائد نرخوں پر خرید و فروخت اور کم وزنی روٹی کی شکایات پر تنورچیوں درجنون دکانوں پر کاروائی کی گئی خلاف ورزی کے مرتکب 06 نان بائیوں پر موقع پر جرمانے کئے گئے جبکہ ناقص صفائی اور زائد نرخوں کی وصولیوں پر سات پولٹری مالکان جرمانوں کے ذد میں آگئے موقع پر ہدایات دیتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق عالم نے کہا کہ سرکاری نرخناموں پر ہر حال میں عملد ر آمد کرنا ہوگا، جبکہ ناقص صفائی پر سخت کاروائی جاری رہے گی انہو ں نے نان بائیوں کو واضح کیا کہ 170 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے کردی گئی ہے لہذا نان بائی حضرات اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ مقرر کردہ زن پر روٹی بنائیں گے کم وزنی روٹی پر بھاری جرمانوں کے ساتھ تنور سیل کریا جائے گا۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے تما م سیکٹر مجسٹریٹس ، فود و میٹ انسپکٹرز کو حکم دیا ہے کہ وہ عوامی شکایات کی صورت میں روزانہ کی بنیادپر کاروائیاں کریں اور رپورٹ دیں، میں اپنے حدود میں خودساختہ مہنگائی کی ہر گز اجازت نہیں دونگا۔علاوہ ازیں انجمن تاجران کے صدر محمد ابراہیم نے گرانفروں فروشوں کے خلاف چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے اقداامات کی بھرپور تائید کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں