لنڈی کوتل ہیضے کی بیماری وبائی شکل اختیار کر گئی

Spread the love

لنڈی کوتل.
ہیضے کی بیماری نے وبائی شکل اختیار کیا ہے. زیادہ تر کمسن بچے متاثر ہوئی ہیں. محکمہ صحت خیبر نے ابھی تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائی. درجنوں متاثرہ افراد اسپتال پہنچایا گیا. ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عملی اقدامات اٹھائے بصورت دیگر جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے.اہلیان پسید خیل

تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ پسیدخیل مادے کلی اور شیرگل کلی میں ہیضہ کی مرض نے وبائی شکل اختیار کیا ہے اس وبائی مرض سے متاثرہ گاؤں پسید خیل میں زیادہ تر بچے متاثر ہیں جن کو علاج معالجہ کے لئے لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لائے گئے ہیں. ہسپتال زرائع کے مطابق ابھی تک 62افراد ہیضہ کی مرض سے متاثرہ ہوئی ہیں جس کی علاج معالجہ ہسپتال میں جاری ہیں.
لنڈی کوتل پسید خیل کے ہیضہ سے متاثرہ افراد کے رشتہ داروں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں ہیضہ کی وبائی مرض کی تدارک اور ان پر قابو پانے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیمیں بھیج دے تاکہ متاثرہ مریضوں کا علاج معالجہ بروقت ہوسکے تاکہ ہیضے کی وبا کی تدارک بروقت ہوسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں