تحریک انصاف نے آفتاب سلطان کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی مسترد کر دی

Spread the love

آفتاب سلطان نے عہدہ قبول کیا تو ہم اقتدار میں آکر ہٹا دیں گے۔فواد چوہدری

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نام نہاد اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ملکر فیملی ممبر کو لگایا گیا، آفتاب سلطان نے عہدہ قبول کیا تو ہم اقتدار میں آکر ہٹا دیں گے،یہ بات انھوں نے ایک بیان میں کہی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں، آفتاب سلطان سے گزارش ہے عہدے کو قبول نہ کریں۔  آفتاب سلطان نے عہدہ قبول کیا تو ہم اقتدار میں آکر ہٹا دیں گے، نام نہاد اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ملکر فیملی ممبر کو لگایا گیا، آفتاب سلطان نوازشریف دورمیں ڈی جی آئی بی تھے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آفتاب سلطان کی مدت میں نوازشریف نے 2 بار توسیع کی، نیب کیسز کو ختم کرنے کیلئے شریف فیملی اقتدار میں آئی، موجودہ نظام میں کوئی بھی عہدہ لینے کو تیار نہیں، جانبدار اورذاتی ملازمین عہدے قبول کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں