گلگت (پ ر) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکل مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی محرم الحرام میں بغیر کاغذات کسی گاڑی کوشہر کے سڑکوں پر چلنے نہیں دونگا ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن، کاغذات کی موجودگی لازم ہے یہ باتیں AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے منگل کے روز ٹریفک مجسٹریٹ اختر حسین اور ٹریفک پولیس آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ ہم کسی ایسی گاڑی کو نہیں چلنے دیں گے جس کے ڈرائیور یا مالک کے پاس کاغذات نہیں ہونگے انہوں نے ٹریفک مجسٹریٹ کو حکم دیا کہ وہ بغیر نمبر پلیٹ، لال نمبر پلیٹ، پسند ناپسندناموں والے نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں، کار، مسافر گاڑیوں، ٹیکسیوں اور دیگر کالے شیشے والے گاڑیوں کا چالان کریں، غیر قانونی نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کے خلاف چالان کرکے رپورٹ کریں، خلاف ورزی کے مرتکب کسی مالک کو رعائت نہیں ملے گی اس سے قبل ٹریفک مجسٹریٹ اختر حسین نے چالان ہونے والے گاڑیوں کی تفصیلات سے آگا ہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرنے رپورٹ کر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کاروائی تیز کرنے کی احکامات جاری کیں۔
