جہلم (اختر شاہ عارف)شہر خاموشاں یعنی مردوں کی بستی جسے عرف عام میں قبرستان کہا جاتا ہے ۔ایک عرصے سے لینڈ مافیاز جنہیں با اثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے۔کی زد میں ہے۔ جہلم کاقدیمی مرکزی قبرستان ہو،محلہ بابامہندی شاہ کا قبرستان ہو،یا دیگ ذیلی قبرستان ہوں،لینڈ مافیاز اپنے پشت پناہوں کی شہ پر بڑے دھڑلے سے قبرستان کے لیئے مختص جگہوں پر قبضہ کر کے وہاں پلاٹ بنا کر لوگوں کو بیچ رہے ہیں۔اور لوگ وہاں رہائشی گھر بنا رہے ہیں۔اور قبرستانوں کی حالت یہ ہو چکی ہے۔کہ ایک ایک قبر میں کئی کئی لاشیں دفن کر دی جاتی ہے۔وہ قبریں جو پختہ ہیں۔یا جن کے والی وارث گاہے بگاہے اپنے مرحومین کی قبروں پر دعائے مغفرت کے لیئے جاتے رہتے ہیں۔وہ قبریں تو سلامت ہیں۔اگر جو لاوارث قبریں ہوتی ہیں۔یا جن کے دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔یا جو کسی مجبوری کی بدولت قبرستان نہیں آ سکتے۔وہاں چند ماہ بعد نئی لاش دفن کر دی جاتی ہے۔اور پرانی لاش کی باقیات دریا برد کر دی جاتی ہیں۔چند ماہ قبل جہلم کی معروف سماجی و فلاحی تنظیم”جہلم فورم” کے عہدیداران کی ٹیم نے جہلم کے مرکزی قبرستان کا دورہ کیا ھیں لوگ مویشی چرا رہے تھے۔وہاں لوگوں سے انٹرویوز کیئے گئے۔ خود بھی دیکھا گیا۔کہ قبرستان میں سہولیات بالکل ناپید تھیں۔قبریں ایک دوسرے میں یوں مدغم تھیں۔کہ مرنے والوں کے لواحقین کو اپنے پیاروں کی قبروں پر جانے میں نہ صرف دشواری پیش آرہی تھی۔بلکہ اپنے مرحومین کی قبروں کی تلاش میں بھی مشکل پیش آ رہی تھی۔وہاں پر موجود لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ رات کو روشنی کا انتظام نہ ہونے کے باعث یہ شہر خموشاں نہ صرف نشئیوں کی آماجگاہ بن جاتا ہے۔بلکہ دیگ جرائم کی پناہ گاہ بھی بن جاتا ہے۔ یہاں دو چار واقعات ایسے بھی ہو چکے ہیں۔کہ کسی وجہ لوگوں کو قتل کر کے لاشیں اس قبرستان میں پھینک دی گئیں۔اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ بات یہ کہ شہر خموشاں کی اس بستی میں ذندہ انسانوں نے رہائش گاہیں تعمیر کرنا شروع کر دی ہیں ۔اگرچہ کچھہ خدا ترس انسانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کچھ عرصہ قبل تمام قبرستانوں کے ارد گرد چار دیواری بنا دی ہے۔ مگر بہت سے چشم دید لوگوں کے کہنے کے مطابق جہاں آج لوگوں نے پختہ گھر بنا لیئے ہیں۔کسی وقت یہاں قبریں ہوا کرتی تھیں۔
سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں جب ضلعی حکومتوں کا نظام تھا۔ اور ضلعی حکومتیں انتہائی فعال تھیں۔ اس وقت کی ڈسٹرکٹ کونسل ضلع جہلم کی ضلعی ممبر سیدہ شاہدہ شاہ نے ڈسٹرکٹ کونسل کے ماہانہ اجلاس میں بار بار ضلعی انتظامیہ کی توجہ اس طرف دلائی ۔کہ قبرستان کے لیئے کوئی نئی جگہ مختص کی جائے۔اس وقت کے ضلعی ناظم چوہدری فرخ الطاف نے نہ صرف اس کی منظوری دے دی تھی بلکہ جگہ کا چناؤ بھی کر لیا گیا تھا۔مگر اس دوران یہ سارا نظام لپیٹ دیا گیا ۔یوں یہ مسلئہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ اب جبکہ مون سون کا موسم ہے۔کچی قبروں کے باعث قبرستانوں میں کیچیڑ ہی کیچیڑ یو جاتاہے۔قبرستانوں میں لوگوں کے رہائشی گھر بنا لینے کے باعث مزید تدفین کی جگہ نہیں رہی۔میری تمام اہلِ اقتدار اور اہل اختیار سے دست بستہ گزارش ہے کہ وہ اس مسلئے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے قبرستان کے لیئے نہ صرف کوئی نئی جگہ مختص کریں ۔بلکہ لینڈ مافیا کو بھی قبرستانوں والی جگہوں پر گھر بنانے سے سختی سے روکیں تا کہ شہر خاموشاں میں تا قیامت سونے والوں کی حق تلفی نہ ہو۔
اللّٰہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین یا رب العالمین۔
