سندھ حکومت کا اقدام سراسر فاشزم ہے،عمران خان

Spread the love

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر ظلم اور گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی ائی

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر ظلم اور گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں سندھ حکومت کا اقدام سراسر فاشزم ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری اور شریف مافیا جنہیں خرید نہیں سکتے انہیں ایسے ہی ختم کرتے ہیں، زرداری اور شریف مافیاز کا یہ انداز جمہوریت میں ناقابل قبول ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب جنوبی پنجاب اور میانیوالی میں سیلاب متاثرہ لوگوں کی امداد کرے،خیبرپختونخوا حکومت کو بھی بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں امداد کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں