پاکستان کئی دہائیوں سے سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے،سید ذوالفقار علی شاہ

Spread the love

ملک کیلئے پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کیلئے اقدام کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔گفتگو

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)اردو گلوبل یڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے ضلع میرپورخاص سمیت سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے پائیدار ترقی کے اہداف پر قائم پارلیمانی ٹاسک فورس کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے پاکستان میڈیا کونسل کے ڈویژنل چیئرمین محمد اسماعیل خلجی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے پائیدار ترقی کو اپناتے ہوئے 2030ء کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے.انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے. جو کئی دہائیوں سے سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے۔پائیدار ترقی کے نفاذ کو متاثر کرنے والے کئی عوامل ہیں. جن میں موسمیاتی تبدیلی، صحت، اقتصادی ترقی، غربت، صنفی عدم مساوات اور سماجی و اقتصادی چیلنجز شامل ہیں۔ملک کے لیے پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اقدام کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ایس ڈی جیز کے ساتھ ہم آہنگ ایک قومی بجٹ وضع کرنا ملک کو تمام 17 اہداف کو ترجیح دینے کے قابل بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں