گلگت (پ ر) چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے کہا کہ سٹی پارک کی تزیں و آرائش کا کام تیز ی سے جاری ہے انچارج سٹی پارک اخلاق احمدکے نگرانی میں دو شفٹوں میں کام جاری ہے یہ باتیں انہوں نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا انکا کہنا تھا کہ سٹی پارک میں فٹ بال گراونڈ، باسکٹ بال، کرکٹ گراونڈ اورفیملی پارک جیسے سہولیات حاصل ہیں بلدیہ عظمیٰ کی کوشش ہے کہ ایک چھتری تلے سیر و تفریح کے تمام سہولیات کی دستیابی یقینی بنایا جاسکے۔انکا کہنا تھا کہ سٹی پارک کو پرکشش بنانے کیلئے ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کی قیادت میں اسکی ٹیم کوشاں ہے سٹی پارک کے تزیں و آرائشی کام سے عوام خوش ہیں اور سیروتفریح کیلئے آنے والے شہری بلدیہ عظمیٰ کے کام کوسراہاتے ہیں نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی سہولت کیلئے فٹ گراونڈ کی تیاری اور دیگر سہولیات بلدیہ عظمیٰ ہی ادا کرتی ہے کرکٹ گراونڈ ہویا باسکٹ بال گراونڈ کی تیاری بلدیہ عظمیٰ کے سٹاف دن رات کام کرتے ہیں۔ چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی بلدیہ عظمیٰ کا نصب العین ہے
