دوستی کا عالمی دن ’’ ورلڈ فرینڈ شپ ڈے ‘‘ کل منایا جائے گا

Spread the love

اس دن کے منانے کا مقصد دوستی کے رشتوں کو مضبوط بناکر امن و بھائی چارے کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں دوستی کا عالمی دن ’’ ورلڈ فرینڈ شپ ڈے ‘‘ 30جولائی کل ہفتہ کو منایا جائے گا۔اس دن کے منانے کا مقصد دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنا کرامن و بھائی چارے کے کلچر کو فروغ دینا ہے ۔اس دن کے حوالے سے مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں معاشرے میں دوستی جیسے عظیم رشتے کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔دوستی کے عالمی دن کی مناسبت سے لوگ موبائل ایس ایم ایس اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دوستوں کو نیک خواہشات کے پیغامات ارسال کریں گے جبکہ آپس میں تحائف کا تبادلہ بھی کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں