قتل حسین اصل میں مرگِ یزید ہے،اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد 

Spread the love

مانچسٹر (عارف چوہدری)

تاریخ اسلام اٹھا کر دیکھ لیں اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء کرام کو مصائب سے گزار کر انہیں نبوت عطا فرمائ ۔ حضرت آدم علیہ السلام مائ حوا سے جب انسانی وجود کو تخلیق کیا گیا تو مصائب کا سلسلہ شروع ہوا جس نے صبر و استقامت سے انکا مقابلہ کیا کامیاب ٹھہرا ۔ کائنات میں یزیدیت اب بھی قائم ہے ۔مسلک عربہ جتنے بھی ہیں سب نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و عقیدت رکھتے ہیں اور جو آپ صلعم سے محبت و عقیدت رکھے اور اہل بیت سے محبت و عقیدت نہ رکھے وہ مومن نہیں ہو سکتا قرآن مجید میں اسکا ذکر موجود ہے ۔ ان اسلامی تاریخی حقائق کو ادارہ نور السلام فیصل آباد پاکستان و بین الاقوامی کے سرپرست اعلیٰ حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے واقعہ کربلا بیان کرتے ہوئے خصوصی طور پر عالم اقوام و اسلام تک پہنچایا ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے ہمیشہ فتح حق و سچ کی ہوتی ہے باطل تو ہے ہی مٹنے کے لیے کتنی صدیاں گزر جانے کے باوجود آج اور تاقیامت تک اہل ایمان حضرت امام حسین علیہ السلام و ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے رہیں گے لیکن یزید پلید  نے وقتی لالچ کو گلے لگایا اور تاقیامت اسکا نام لینے والا کوئ نہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ یزیدیت کا دور دوبارہ پروان چڑھ چکا ہے کیونکہ ہم نے حق و سچ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے جھوٹ منافقت اور باطل کا پرچار کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کی اچھائی کے لیے ضروری ہے حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرح حق و سچ کا علم بلند کریں اور آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں