آزادی کیلئے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں,شیرین زادہ

Spread the love

ہمیں سب سے بڑھکر اپنی خودمختاری اور اپنی پیاری آزادی کی حفاظت کرنی چاہیے۔فلاحی سماجی و کاروباری شخصیت

ہری پور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق فلاحی سماجی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے کہا کہ آزادی کیلئے ہماری بزرگوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وطن عزیز پاکستان سے پیار اور محبت ہے اور وطن سے محبت کا تقاضا یہ بھی ہے کہ ہم اسکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ آزاد وطن اللہ تبارک و تعالی کی ایک عظیم نعمت ہے اور اسکی قدر ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے.فلاحی سماجی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا. کہ جشن آزادی منانے کا مقصد اللہ تبارک و تعالی کی دی ہوئی نعمت “آزادی” کا شکر ادا کرنا ہوتا ہے اور شکر کا تقاضا یہ ہے کہ جس کی جانب سے نعمت ملی ہے اسکی اطاعت و فرمانبرداری کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائے اور دشمنوں کی میلی نظر سے محفوظ رکھے اور ہمیں اس عظیم نعمت کی حقیقی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں