جنرل ضیاء الحق کی 34 ویں برسی17 اگست کو منائی جائے گی

Spread the love

یاد رہے کہ جنرل ضیاء الحق گیارہ برس تک ملک کے بیک وقت صدر اور فوجی سربراہ رہے۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیاء الحق کی34ویں برسی17اگست کومنائی جائے گی۔جنرل ضیاء الحق پاکستان کے طویل ترین عرصہ تک حکمران رہے وہ17 اگست 1988ء کو بہاولپور کے قریب ایک فضائی حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے انہیں اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سپردخاک کیا گیا تھا۔پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیاء الحق 12اگست 1924ء کوبھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے وہ5 جولائی7 197ء کو ملک کے حکمران بنے وہ گیارہ برس تک ملک کے بیک وقت صدر اور فوجی سربراہ رہے۔جنرل ضیاءالحق17 اگست 1988 ء کو جنوبی پنجاب کے شہر بہاول پور کے نزدیک علاقہ لال کمال میں C130طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوئے اس حادثے میں ان کے ساتھ پاکستان میں اس وقت کے امریکی سفیر آرنلڈ رافیل، امریکی ملٹری کمانڈر جنرل واسم،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل اختر عبدالرحمن سمیت پاک فوج کے اعلیٰ افسران بھی جاں بحق ہو ئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں