پاکستان کی آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دی ہے,محمد نادر خان

Spread the love

وطن عزیز کی آزدی کا دن جوش و خروش سے منانا ہر پاکستانی کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔صوبائی صدر عام عوام پارٹی

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق عام عوام پارٹی کے صوبائی صدر خیبر پختون خواہ محمد نادر خان نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدر انکو ہی ہوتی ہے جس نے کچھ کھویا ہوتا ہے یا پھر ان کے لیے جن کے پاس آزادی جیسی نعمت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کا دن ایک خاص اہمیت کا حامل اور حب وطنی کے جزبے سے بھرپور ایک خاص دن ہوتا ہے ایک ایسا دن جس کا بچوں اور نوجوانوں کو عید کے دن کی طرح ہی انتظار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک خاص تہوار ہے۔ پاکستان بنانے کیلئے بزرگوں، نوجوانوں، بچوں، یعنی مسلمانوں نے بہت قربانیاں دی ہیں 14 اگست 1947 کا سورج برصغیر کے مسلمانوں کیلئے آزادی کا پیامبر بن کر طلوع ہوا تھا اس دن مسلمانوں کو نہ صرف انگریزوں بلکہ ہندوؤں کی متوقع غلامی سے بھی ہمیشہ کیلئے نجات ملی تھی آزادی کا یہ حصول کوئی آسان کام نہیں تھا جیسا کہ شاید آج سمجھا جانے لگا ہے۔ 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر عام عوام پارٹی کے صوبائی صدر خیبر پختون خواہ محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا۔ کہ پاکستانی قوم سے اپیل ہے. کہ آزادی کی قدر کرو اور اپنے ملک کی ترقی کیلئے کوشاں رھو کیونکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور وطن عزیز پاکستان کی حفاظت ہر پاکستانی پر فرض ہے.انہوں نے مزید کہا.کہ اللہ تبارک و تعالی وطن عزیز پاکستان کی حفاظت فرما ہے اور پاکستان کو ہمیشہ کیلئے قائم و دائم اور سلامت رکھے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں