ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈپٹی کمشنر کامران خان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا مقصود نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے زراق ٹریڈرز واقع میرداد معافی سے 870 غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئیں یوریا کھاد کی بوریاں برآمد کر لی ہیں اور اس غیرقانونی کام میں ملوث تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں زراق ٹریڈرز کے مالک محمد رزاق ولد بشیر احمد اور وحید الرحیم ولد عبدالمجید شامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ برآمد کی گئی کھاد کو کنٹرول ریٹ پر زمینداروں کو فروخت کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کھاد ذخیرہ اندوزوں اور بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی اور ان عناصر کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔
