. (ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف) یہاں دوسرا آل پنجاب بشیر احمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں میں 144 نو ایل اور ہڑپہ اسٹیشن کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا اس میچ کے مہمان خصوصی سابقہ ایم پی اے حفیظ اختر چوہدری تھے
دوسرے آل پنجاب بشیر احمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلہ فٹ بال گراؤنڈ 102/6ARمیں چک نمبر 144نو ایل اور ہڑپہ اسٹیشن کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا کانٹے دار مقابلے کے بعد ہڑپہ اسٹیشن کی ٹیم نے یہ میچ ایک صفر سے جیت لیا میچ کے مہمان خصوصی سابقہ ایم پی اے حفیظ اختر چوہدری تھے مہمان خصوصی سے دونوں ٹیموں کا تعارف کروایا گیا سابقہ صدر انصاف ویلفیئر ونگ ہڑپہ چوہدری احسن ایاز بھی ہمراہ تھے مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور گراؤنڈ میں موجود شائقین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ جس ملک کے گراؤنڈ آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران نظر آئیں گے اس لئے پڑھائی کے ساتھ ساتھ زہنی اور جسمانی نشوونما کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے نوجوان کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں بعد میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے
