طالبان حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں،سہیل شاہین

Spread the love

لاکھوں افغان بچیاں پرائمری اسکولز میں تعلیم حاصل کر رہی ہے۔سربراہ

قطر(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین  نے کہاہے کہ طالبان حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں۔سہیل شاہین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کی حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں، لاکھوں افغان بچیاں پرائمری اسکولز میں تعلیم حاصل کررہی ہیں، افغان خواتین تعلیم ، صحت اور مختلف وزارتوں میں بھی کام کررہی ہیں۔سہیل شاہین نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے افغانستان کا یورپی ممالک سے موازنہ درست نہیں کیونکہ افغانستان اسلامی ملک ہے.انہوں نے کہا کہ افغانستان دوحا معاہدے کی پاسداری کررہا ہے اور افغان سرزمین امریکا سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں