مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر باغی سے اردو گلوبل یورپ اخبار کے نمائندہ پشاور سید قائم علی شاہ ملاقات کر رہے ہیں۔
دونوں کے درمیان ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اردو گلوبل یورپ اخبار کے نمائندہ پشاور سید قائم علی شاہ کی پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے نمائندہ پشاور سید قائم علی شاہ کا مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کی رہائش گاہ باغی ہاوس آمد ہوئی۔دونوں کے درمیان ملاقات میں صحافیوں کے مسائل و مشکلات پر بات چیت ہوئی۔سید قائم علی شاہ نے مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کو خیبر پختون خواہ کے صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر سید آصف علی شاہ، سیف علی خان اور دیگر بھی موجود تھے۔پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے نمائندہ پشاور سید قائم علی شاہ کو صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت کو چاہیے کہ صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ صحافیوں کودرپیش مسائل بروقت حل ہوسکے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ صحافی برادری ملک اور قوم کا عظیم سرمایہ ہے اس موقع پر گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے نمائندہ پشاور نے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
