صوبائی حکومت چارسدہ سیلاب متاثرین کیلئے اہم اقدامات کریں۔صوبائی رہنما عوامی نیشنل پارٹی
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی رہنما اور ایف ائی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل ظفر اللہ خان کا چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ شاباڑہ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے متاثرین کی بنیادی ضروریات پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔اس وقت سیاسی اختلافات سے ہٹ کر سیاست دانوں کو متاثرین کی بحالی اور آباد کاری کیلئے اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما و سابق ایف آئی اے ڈائریکٹر جنرل ظفر اللہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا.کہ چارسدہ سیلاب متاثرین کو صرف اخباری بیانات نہیں بلکہ عملی کام کی ضرورت ہے۔ عملی کام پر توجہ دینا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے تا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بروقت مدد ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت چارسدہ متاثرین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔
