کمشنر ساہیوال ڈویژن/چیئرپرسن ساہیوال بورڈ سلوت سعید کی خصوصی ہدایت پر منعقدہ جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کے گرلز مقابلے اختتام پذیر

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن/چیئرپرسن ساہیوال بورڈ سلوت سعید کی خصوصی ہدایت پر منعقدہ جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کے گرلز مقابلے اختتام پذیر ہو گئے جس میں ساہیوال ڈویژن کے گرلز سکولوں اور کالجز کی ٹیموں نے ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور اتھلیٹکس میں حصہ لیا۔ کالجز کے ٹیبل ٹینس مقابلوں میں ڈی پی ایس اینڈ کالج نے پہلی، ڈی پی ایس اینڈ کالج اوکاڑہ نے دوسری اور ڈی پی ایس اینڈ کالج دیپالپور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بیڈمنٹن کے مقابلوں میں پنجاب کالج اوکاڑہ نے پہلی، ڈی پی ایس اینڈ کالج ساہیوال نے دوسری اور ڈی پی ایس اینڈ کالج دیپالپور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح اتھلیٹکس کے مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز کالج45/12Lچیچہ وطنی کی ٹیم نے پہلی، گورنمنٹ گرلز کالج پاک پتن نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز کالج عارفوالا کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سکولوں کے ٹیبل ٹینس مقابلوں میں ڈی پی ایس دیپالپور کی ٹیم نے پہلی، گورنمنٹ گرلز بنات السلام ہائی سکول ساہیوال نے دوسری اور ڈی پی ایس ساہیوال کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بیڈمنٹن کے مقابلوں میں ڈی پی ایس دیپالپور نے پہلی، گورنمنٹ گرلز بنات السلام ہائی سکول ساہیوال نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز سٹی ہائی سکول پاک پتن کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح اتھلیٹکس کے مقابلون میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول 18/GDاوکاڑہ کی ٹیم نے پہلی، ڈی پی ایس ساہیوال نے دوسری اور ڈی پی ایس دیپالپور کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں کے اختتام پر تقسیم انعامات کی خصوصی تقریب ڈی پی ایس ساہیوال میں منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال سلوت سعید تھیں۔ تقریب میں کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت، سیکرٹری بورڈ رابعہ اختر، پرنسپل ڈی پی ایس برگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی، پرنسپل گرلز کالج ساہیوال ارمغانہ زین اور ڈائریکٹر سپورٹس ساہیوال بورڈ فیاض سلیمی سمیت اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کمشنر سلوت سعید نے مقابلوں میں حصہ لینے والی تمام طالبات کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ لڑکیوں کا کھیلوں میں حصہ لینا خوش آئند ہے جس سے ان کی متوازن شخصیت سازی میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ ہم نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کامیاب ہونے والی طالبات میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں