تفصیلات کے مطابق پورا پاکستان اس وقت سیلاب کی وجہ سے دکھ ،تکلیف اور قرب سے گزر رہا ہے ہر طرف سیلابی پانی نے تباہی پھیلائی ہوئی ہے ہزاروں گھر صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں سیلابی پانی نے تباہی کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں لاکھوں لوگ بے گھر اور کھلے آسمان تلے مدد کے منتظر ہیں ضلع جہلم کی عوام کی طرف سے فلاحی ،رفاعی تنظیم وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن جہلم کی ٹیم نے اس ناگہانی آفت میں فی الفور دکھی انسانیت کی خدمت اور امدادی سامان کے ساتھ جنوبی پنجاب کی تحصیل تونسہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں کوہ سلیمان کے سیلابی ریلے سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کا فیصلہ کیا ۔اس وقت وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ان علاقوں میں اپنے اور مقامی رضاکار کاران کے ساتھ مل کر ریلیف کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے انتہائی کم وقت میں منظم طریقے سے لنگر اور خشک راشن کی تقسیم کا نظام وضع کیا گیا ہے سیلاب متاثرین دکھ کی اس گھڑی میں امداد کی آس میں اپنے مسلمان بہن ،بھائیوں کی راہ تک رہے ہیں وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن جہلم کے چیئرمین سلیم انور کسانہ نے ضلع جہلم کی عوام سے اپیل کی ہے کہ امتحان کی اس گھڑی میں وہ آگے آئیں اور سیلاب متاثرین کی بحالی میں اپنا کردار ادا کر کے اپنا قومی اور مذہبی فریضہ ادا کریں۔
