پوری قوم دل کھول کر سیلاب زدگان کی امداد کرے۔صدر مملکت کا میڈیا سے گفتگو
مردان(نمائندہ نورین ناز)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کی رفتار تیز کرے ،پوری قوم دل کھول کر سیلاب زدگان کی امداد کرے ، قوم نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی داد رسی کی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے سیلاب سے متاثرہ علاقے نوشہرہ کا دورہ کیا ، دورہ کے دوران صدر مملکت کو مردان پل پر ضلعی حکام کی سیلاب سے متعلق بریفنگ دی گئی۔صدر مملکت نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کی رفتار تیز کرے ،سیلاب متاثرین کی مشکلات کے حل کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دل کھول کر سیلاب زدگان کی امداد کرے ،قوم نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی داد رسی کی ہے.
